news update

عظمیٰ خان کے گھر میں گھس کر تشدد کا معاملہ: ملک ریاض ,کی بیٹیوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے

اداکارہ عظمیٰ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ انکے وکیل حسان خان نیازی کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ عظمیٰ خان نے ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ان پر ہونے والے حملے کی ایف آئی آر درج کرنے کی بجائے ان کے وکیل حسان نیازی کو ایس پی بلال فرقان نے حراست میں لے لیا اور ساتھ ہی ان کا موبائل فون بھی چھین لیا۔

پولیس نے اداکارہ و ماڈل عظمیٰ خان کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزموں کے وارنٹ گرفتاری کے حصول کیلیے درخواست دائر کی

واضح رہے کہ پولیس نے آمنہ عثمان سمیت دیگر کے خلاف گھر میں گھس کر تشدد کرنے اور قیمتی اشیا کو نقصان پہنچانے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کر رکھا ہے۔مقدمے میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے اور زخمی کرنے کی دفعات بھی شامل ہیں۔

داکارہ عظمیٰ خان نے ملک ریاض کی بیٹیوں کے خلاف مقدمہ لاہور کے علاقے ڈیفنس کے تھانے میں درج کیا تھا جس میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ آمنہ ملک، اور ملک ریاض کی بیٹیاں پشمینہ ملک اور عنبر ملک‘ چاند رات کو کچھ لوگوں کے ہمراہ ان کے گھر کا اندرونی دروازہ توڑ کر داخل ہوئیں اور ان پر ان کی بہن پر اسلحہ تانا۔

دوسری جانب اس معاملے پر ملک ریاض حسین کا بھی ایک ٹوئٹر پیغام سامنے آیا.انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ وائرل ویڈیو سے متعلق جو بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈا کیا جارہا ہے میں اسے مسترد کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ملزمان نے اداکارہ عظمیٰ اور ان کی بہن پر تشدد کیا، گھریلو سامان کی توڑ پھوڑ کی، جان سے مارنے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔



Comments